کامیڈی فلم ’ہاؤس فل 5‘ کی شوٹنگ شروع جیکولین فرنینڈس آج لندن روانہ ہوں گی

ایک ماہ طویل شوٹنگ کا شیڈول لندن کے مختلف خوبصورت مقامات پر ہوگا


ویب ڈیسک September 10, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

بالی وڈ کی مشہور کامیڈی فلم سیریز 'ہاؤس فل' کا پانچواں حصہ جلد پروڈکشن میں جانے والا ہے اور فلم کی کاسٹ اور ٹیم اس مقبول فرنچائز آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق، 'ہاؤس فل 5' کی پروڈکشن جلد شروع ہوگی اور جیکولین فرنینڈس 11 ستمبر کی رات لندن کے لیے روانہ ہوں گی، جہاں ان کا ایک ماہ طویل شوٹنگ شیڈول ہوگا۔

سیریز کی نئی فلم میں جیکولین کا ایک اہم کردار ہے جو پہلے بھی اپنی شاندار اداکاری اور کامیڈی سے فرنچائز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر چکی ہیں۔

ایک ماہ طویل شوٹنگ کا شیڈول لندن کے مختلف خوبصورت مقامات پر ہوگا، جو فلم کے ویژول کو مزید دلکش بنائے گا۔

جیکولین فرنینڈس اس فلم میں اکشے کمار، رتیش دیشمکھ اور دیگر پرانے اداکاروں کے ساتھ نظر آئیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں