فہد فاصل کا امتیاز علی کے ساتھ بالی ووڈ ڈیبیو فلم کرنے کا امکان
فلم ایک رومانوی ڈراما ہوگی اور اس وقت اس کی اسکرپٹ مکمل کی جا رہی ہے
تامل اور تیلگو فلموں کے مشہور بھارتی اداکار فہد فاصل جلد ہی بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے والے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق فہد فاصل بالی وڈ کے معروف ہدایتکار امتیاز علی کی اگلی فلم میں کام کریں گے۔
پِنک ولا کی رپورٹ کے مطابق، یہ فلم ایک رومانوی ڈراما ہوگی اور اس وقت اس کی اسکرپٹ مکمل کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امتیاز علی اور فہد فاصل نے گزشتہ چند مہینوں میں کئی ملاقاتیں کی ہیں اور ان کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔
امتیاز علی ایک خالص محبت کی کہانی بنا رہے ہیں اور اس وقت فلم کی ہیروئن کے لیے کاسٹنگ جاری ہے۔ امتیاز علی اس فلم کے بارے میں بہت پرجوش ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ فہد فاصل اس کردار کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔