’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کا سیزن 2 کب شروع ہوگا تاریخ سامنے آگئی
نیٹ فلکس انڈیا نے نئے شو کا ٹیزر ریلیز کردیا جس میں شو کے متعلق تفصیلات بیان کی گئی ہیں
بالی وڈ کے لیجنڈری کامیڈین کپل شرما نے نیٹ فلکس پر 'دی گریٹ انڈین کپل شو' کے سیزن 2 کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئے شو کا پریمیئر 21 ستمبر سے ہوگا اور یہ ہر ہفتے کو نشر ہوگا۔
کپل شرما کے ساتھ سنیل گروور، کرشنا ابھیشیک، ککو شرما، ارچنا پورن سنگھ اور راجیو ٹھاکر بھی شو میں شامل ہوں گے۔
'دی گریٹ انڈین کپ شو' کا پہلا سیزن 13 ہفتوں تک چلا اور اس نے بہت زیادہ شہرت حاصل کی تھی۔
نیٹ فلکس انڈیا نے شو کا ٹیزر ریلیز کیا ہے جس میں شو کی مزید تفصیلات کا عندیہ دیا گیا ہے۔