خیبرپختونخوا کے اراکین کا وزیراعلیٰ پر اعتماد کا اظہار
اس کے بعد بھی گورنر کو اعتماد کے ووٹ کا شوق ہے تو پھر وہ لکھ کر بجھوا دے ہم وہ بھی پورا کروا دیںگے، مینا آفریدی
خیبرپختونخوا کے حکومتی اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی حمایت کرتے ہوئے اُن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
خیبرپختونکوا اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم مینا خان نے ایوان میں تقریر کے داران اراکین نے وزیراعلی پر اعتماد کے حوالے سے اراکین سے کھڑا ہونے کی اپیل کی تو تمام حکومتی اراکین نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر علی امین گنڈا پور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جبکہ اُن کے حق مین نعرے بازی بھی کی۔
مینا آفریدی نے کہا کہ گورنر کے پی کو آئینی کام سے زیادہ ایک سیاسی جماعت کی ترجمانی عزیز ہے، وہ آئے روز میڈیا میں ان رہنے کے لئے وزیراعلی پر بات کرتے ہیں، گورنر کبھی کبھی صوبے اور پشاور کے دورے پر آتے ہیں اور وزیراعلیٰ کو اعتماد کو ووٹ لینے کا کہتے ہیں، انہیں اپنے کام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر گورنر چاہتے ہیں کہ وزیراعلی اعتماد کا ووٹ لے تو پھر انہیں لکھنا چاہیے، میں اس اسمبلی میں وزیراعلی علی آمین پر اعتماد کا مظاہرہ کروانا چاہتا ہوں۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ ایوان میں موجود ارکان وزیراعلی پر اعتماد کے اظہار کے لئے کھڑے ہوں، اس کے بعد بھی گورنر کو اعتماد کے ووٹ کا شوق ہے تو پھر وہ لکھ کر بجھوا دے ہم وہ بھی پورا کروا دیںگے۔
مینا آفریدی کے اعلان پر ایوان میں بیٹھے صوبائی اسمبلی کے اراکین وزیر اعلی خیبرپختونخوا پر اعتماد کے اظہار کے لئے کھڑے ہوکر نعرے بازی بازی کی۔