جونی لیور نے عمران خان کو اپنا پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دیدیا
بےانتہا محبت کے لیے پاکستانی مداحوں کا بےحد مشکور ہوں، بھارتی اداکار
بالی ووڈ کے کامیڈین اسٹار جونی لیور نے سابق کپتان و وزیراعظم عمران خان کو اپنا پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دے دیا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جونی لیور نے پاکستانی کامیڈین اسٹارز عُمر شریف، معین اختر، امان اللہ سمیت پاکستانی کرکٹرز کے بارے میں بات کی تھی۔
جونی لیول کے اس انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں صحافی نے اُن سے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام پوچھا۔
صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے جونی لیور نے کہا کہ ماضی میں عمران خان میرے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر تھے۔
بھارتی اداکار نے کہا کہ عمران خان کے علاوہ، ظہیر عباس بھی مجھے بہت پسند تھے، وہ خطرناک اور زبردست بلے باز تھے، ہم اُنہیں سنچری والے آدمی کہتے تھے۔
مزید پڑھیں: جونی لیور کا لیجنڈری کامیڈین عُمر شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا انکشاف
جانی لیور نے یہ بھی کہا کہ میں پاکستانی مداحوں کا بےحد مشکور ہوں جنہوں نے مجھے بےانتہا محبت اور پیار دیا، اگر مجھے موقع ملا تو میں پاکستان کا دورہ ضرور گا اور اپنے مداحوں سے ملاقات کروں گا۔
اُنہوں نے امان اللہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب امان اللہ بھارت آئے تھے تو میرے گھر بھی مدعو ہوئے تھے، ہم نے بہت ساری باتیں کی تھیں لیکن افسوس ہے کہ ہم ایک ساتھ کام نہیں کرسکے۔