گنڈا پور نے فیض حمید کیس سے بچاؤ کیلیے تقریر کی واوڈا

کسی نے پیشکش ہی نہیں کی تو عمران کامذاکرات کا دروازہ بند کرنے کاکہنا نہیں بنتا


ویب ڈیسک September 14, 2024
جنرل عاصم کو پہلی دفعہ اپنے ادارے میں احتساب کا کریڈٹ جاتا ہے ،نجی ٹی وی کو انٹرویو (فوٹو : فائل)

سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ جیل توڑنے کی بات کرنے والوں کو عمران خان کے اندر رہنے سے فائدہ ہے، اگر عمران خان باہر آگئے تو وہ کہیں گے ان میں سے کئی ایسے چہرے ہیں جنہیں تو میں نے دیکھا ہی نہیں۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا اگر کسی نے کوئی پیشکش کی ہی نہیں تو عمران خان کاکہنا نہیں بنتا کہ بات چیت کا دروازہ بند ہوگیا۔

ایک طرف آپ کہتے ہیں کہ آپ فوج سے بات چیت نہیں کریں گے اور پھر آپ نے فوج کے کہنے پر جلسہ ملتوی کر دیا۔آپ نیب کی ترامیم خلاف ہیں پھر آپ نے اس سے فائدہ اٹھایا۔علی امین گنڈا پور کی تقریر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سب نے اندرون خانہ سمجھوتہ کیا ہوا ہے۔

انہوں نے یہ تقریر بچاؤ کیلئے کی کہ جب ان پر اس فیض حمید کیس میں کارروائی ہو تو وہ سیاسی شہید بن جائیں۔ جیل توڑنے کی باتیں کرنیوالے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مخلص نہیں ہیں، مزید کہا کہ یہی وہ لوگ ہیں جو عمران خان کو یہاں تک لے کر آئے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے پہلی دفعہ اپنے ادارے میں احتساب کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں