الجزائر میں عبدالمجید تبون مسلسل دوسری بار صدر منتخب

78 سالہ عبدالمجید تبون 2019 سے ملک کے صدر ہیں اور 2017 میں بطور وزیراعظم بھی خدمات انجام دے چکے ہیں


ویب ڈیسک September 15, 2024
عبدالمجید تبون 2019 سے الجزائر کے صدر ہیں اور 2017 میں وزیراعظم بھی رہے، فوٹو: فائل

الجزائر میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں موجودہ صدر عبدالمجید تبون نے بآسانی میدان مار لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق الجزائر کی سپریم کورٹ نے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ عبد المجید تبون نے بھاری اکثریت سے صدارتی الیکشن میں فتح حاصل کرلی انھیں 84 فیصد سے زائد ووٹ ملے۔

الجزائر سٹی الجزائر کی عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گا ہے کہ صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کی شرح 46 اعشاریہ 10 فیصد رہی۔

ایک کروڑ 10 لاکھ ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں صدر عبدالمجید تبون نے 80 لاکھ ووٹ لیے جب کہ 15 لاکھ ووٹ مسترد کیے گئے۔

یاد رہے کہ چھ روز قبل انتخابات کی تکمیل کے بعد آزاد ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر عبد المجید تبون کو 94 فیصد ووٹ ملے جب کہ ان مدمقابل مذہبی رہنما علی حسنی کو صرف 3.2 اور سوشلسٹ رہنما یوسف اوئچے کو 2.2 ووٹ ملے تھے۔

78 سالہ عبدالمجید تبون 2019 سے ملک کے صدر ہیں اور 2017 میں بطور وزیراعظم بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں