وہ وقت دور نہیں جب فلسطین اور کشمیر کے مسلمان آزاد ہوں گے وزیراعظم

فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کےمسلمان آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، شہباز شریف کی محفل میلاد کی تقریب میں گفتگو


ویب ڈیسک September 17, 2024
فوٹو پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حضورﷺکی ولادت کےبعد دنیا بھر میں اربوں لوگ اسلام کے نور سے منور ہوئے۔

لاہور میں یوم ولادت النبی ﷺ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نبی کریم ﷺکی ذات وہ روشن چراغ ہے جس نے جہالت کے اندھیروں کو مٹایا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کےمسلمان آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب فلسطین اور کشمیر کے مسلمان آزاد ہوں گے۔ پاکستان میں کروڑوں مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلم بھی آزادانہ زندگی بسرکررہےہیں۔

وزیراعظم نے شرکا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ معاشرے میں گالم گلوچ کے رجحان کی اصلاح میں اپنا کردار ادا کریں، تقسیم دشمن کا ایجنڈا ہے جسے سب نے ملکر ناکام بنانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں