راولپنڈی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خاتون سمیت 3 رکنی دانی گینگ گرفتار

ملزمان میں دانش اور حامد سگے بھائی جبکہ سحرش دانش کی اہلیہ ہے


ویب ڈیسک September 30, 2024
فوٹو : ایکسپریس نیوز

راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران فائرنگ کرکے معصوم بچی کو زخمی کرنے اور فوڈ ڈیلیوری بوائز کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں دو سگے بھائی اور ایک کی اہلیہ بھی شامل ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث سحرش نامی خاتون سمیت 3 رکنی دانی گینگ گرفتار کرکے انکے قبضے سے وارداتوں میں چھینی گئی موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کر لی گئی۔

گینگ ارکان نے دو ہفتے قبل فوڈ ڈیلیوری بوائے سے موٹر سائیکل اور نقدی چھینی جبکہ گینگ کے سرغنہ دانش عرف دانی نے ایک ماہ قبل واردات کے دوران فائرنگ کر کے 7 سالہ بچی کو زخمی بھی کیا تھا۔

ملزمان ریکی کرنے کے بعد وارداتیں کرتے تھے جن میں دانش، حامد اور ملزمہ سحرش شامل ہیں۔ دانش اور حامد سگے بھائی اور سحرش ملزم دانش کی اہلیہ ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوایا گیا ہے،شناخت پریڈ کے بعد تفتیش میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے ڈکیتیوں میں مطلوب گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، انھیں کڑی سزا دلوائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے