حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردیں

پٹرول 2 روپے 07 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا، قیمتوں کا اطلاق رات12 بجے سے ہوگیا


ویب ڈیسک September 30, 2024
فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 57 پیسے فی لیٹر تک کمی کردی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 2.07 روپے فی لیٹر کمی کی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 249.10 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 247.03 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.40 روپے فی لیٹر کمی کی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 249.69 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 246.29 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت 1.03 روپے فی لیٹر کی کمی کے بعد 141.93 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 140.90 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت 3.57 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 154.90 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ یکم جون 2024ءسے لے کر یکم اکتوبر 2024ءتک پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 21.23 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18.67 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے