- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل دوسرے روز کم
- کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس حادثے کا شکار
- بھارتی فوج کی گاڑی نے مسافر بس اور کار کو کچل دیا؛ 2 ہلاک اور 15 زخمی
- کراچی میں 7سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی
- نیب ترامیم کیس؛ عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیشی کی اجازت
- کوئٹہ؛ لوڈشیڈنگ کیخلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاج 6 روز سے جاری
- حکومت کو نان فائلرز کی فون سمز بلاک کرنے سے روکنے کا حکم
- آئی ایم ایف کا پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خرابیوں پر اظہارتشویش
- کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا
- کراچی میں شدید گرمی کے دوران 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے
- کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم
- جنوبی وزیرستان؛ گھر میں دھماکے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
- آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- جوسز پر فیڈرل ایکسائز ٹیکس؛ خسارے کا سودا
- وزیراعظم کا اسٹریٹیجک اداروں کے سوا تمام ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان
- طبی آلات کی چارجنگ، خطرات اور احتیاطی تدابیر
- 16 سال سے بغیر کچھ کھائے پیے زندہ رہنے والی خاتون
- واٹس ایپ صارفین کو نئی جعلسازی سے خبردار رہنے کی ہدایت
- ممبئی میں مٹی کا طوفان، 100 فٹ لمبا بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
- غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں ہو رہی ، امریکا
بجلی 7 روپے یونٹ تک مہنگی کرنے کی درخواستیں
اسلام آباد: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپراسے گھریلو، کمرشل وصنعتی سمیت تمام صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے سے 7روپے فی یونٹ تک اضافے کی اجازت مانگ لی ہے جن میں سے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) اور پشاور الیکٹرک کمپنی (پیسکو) کی طرف سے دی جانے والی درخواستیں سماعت کیلیے منظور کرلی گئی ہیں جبکہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی درخواست کاجائزہ لیاجا رہا ہے۔
اس ضمن میں نیپراحکام نے بتایاکہ ابھی تک جن کمپنیوںکی طرف سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں ان کمپنیوں نے 2روپے سے 7روپے فی یونٹ تک اضافے کی اجازت مانگی ہے تاہم نیپراسماعت میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کا موقف سننے کے بعدفیصلہ دے گا۔ نیپراحکام کاکہنا ہے کہ فیسکونے50 یونٹ تک کے گھریلوصارفین کے لیے بھی بجلی کی قیمت 2روپے سے بڑھاکر 4روپے فی یونٹ، ایک یونٹ سے 100یونٹ ماہانہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت بڑھاکر 13.56روپے فی یونٹ،101سے 300یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالوں کے لیے قیمت بڑھاکر 16.72روپے فی یونٹ، 301 سے 700یونٹ کے لیے 18.88روپے فی یونٹ جبکہ 700یونٹ ماہانہ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت بڑھاکر 21.04روپے فی یونٹ کرنے کی اجازت مانگی ہے۔
فیسکو کی طرف سے دی جانے والی درخواست میں اے ٹوکیٹیگری کے کمرشل صارفین کے لیے پیک آورزمیں استعمال ہونے والی بجلی کی قیمت 21.04روپے فی یونٹ، آف پیک آورزمیں استعمال ہونے والی بجلی کی قیمت 13.92روپے فی یونٹ کرنے کی اجازت مانگی ہے جبکہ پیسکوکی درخواست میں 50یونٹ ماہانہ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 6روپے فی یونٹ، ایک سے 101یونٹ تک کے لیے 18روپے فی یونٹ،101سے 300 یونٹ تک 19روپے، 301سے 700یونٹ تک 20روپے جبکہ 700یونٹ ماہانہ سے زائدبجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت بڑھاکر 23روپے فی یونٹ کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔