- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان کا بھارت کو جواب
اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں، پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے، بھارت کی جانب سے اعلیٰ ترین سطح پر اس قسم کا بیان انتہائی افسوسناک ہے، بھارت کو الزام تراشی کے بجائے امن کی جانب بڑھنا چاہئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، اس جنگ میں پاکستان 55 ہزار جانوں کی قربانی دے چکا ہے جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے 5 ہزار سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہو چکے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو پوری دنیا نے سراہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اچھے تعلقات کی نیت سے بھار ت کا دورہ کیا، ہم نے پہلے بھی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریند مودی نے کارگل کے دورے کے موقع پر فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پر الزام لگایا تھا کہ پاکستان روائتی جنگ کی اہلیت کھوچکا ہے اور بھارت کے خلاف ’’پراکسی وار‘‘ لڑ رہا ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ساتھ سیاچن کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔