پاک بھارت مذاکرات منسوخی کے ذمے دارمودی ہیں، نیویارک ٹائمز

این این آئی  جمعـء 22 اگست 2014
بھارت نے پاکستانی ہائی کمشنر کی حریت پسند کشمیری رہنماؤں سے ملاقات کا بہانا بنا کر 25 اگست کو ہونے والے سیکرٹری خارجہ مذاکرات منسوخ کر دیئے ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارت نے پاکستانی ہائی کمشنر کی حریت پسند کشمیری رہنماؤں سے ملاقات کا بہانا بنا کر 25 اگست کو ہونے والے سیکرٹری خارجہ مذاکرات منسوخ کر دیئے ہیں۔ فوٹو: فائل

نیویارک: امریکاکے معروف اخبارنیویارک ٹائمزنے پاکستان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کرنے کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کو موردالزام ٹھہرایاہے۔

نیویارک ٹائمزکے ایک مضمون میں کہا گیاہے کہ مذاکرات کی منسوخی کافیصلہ بھارت کی جانب سے غیرضروری ردعمل تھا، خاص طورپر اس وقت جب کہ شکایات پرتبادلہ خیال اوراس کے حل کے لئے دباؤ ڈالنے کاایک موقع حاصل ہوسکتا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت نے نئی دلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی حریت پسند کشمیری رہنماؤں سے ملاقات کو بہانا بنا کر اسلام آباد میں 25 اگست کو ہونے والے سیکرٹری خارجہ مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔