- امریکا؛ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی لگنے سے پاکستانی نژاد پولیس افسر جاں بحق
- کوئی لڑکی اگر چاہت کا اظہار کرے تو میں کیا کرسکتا ہوں، نسیم شاہ
- پنجاب، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
- حکومت کا پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ذخیرہ اندوز باز آجائیں، وزیر پیٹرولیم
- سعودی ولی عہد کا ترکیہ اور شام کو امداد پہنچانے کیلیے فضائی پُل بنانے کا حکم
- پی ٹی آئی کا 33 حلقوں پر ضمنی انتخابات 19 مارچ کو کرانے کا مطالبہ
- انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی آگئی
- انڈے کھانے سے دل کو فائدہ ہوسکتا ہے
- گلیشیئر پگھلنے سے پاکستان اور بھارت میں 50 لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں
- کابینہ میں توسیع؛ وزیراعظم نے مزید 7 معاونین خصوصی مقرر کردیے
- ہالینڈ میں زیرِ آب سائیکلوں کی سب سے بڑی پارکنگ کی تعمیر کا منصوبہ
- فاسٹ بولر وہاب ریاض کی پی ایس ایل میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا
- اسلام آباد؛ شادی شدہ خاتون کی نازبیا تصاویر بنوانے والا پولیس اہلکار گرفتار
- الیکشن کمیشن ہنگامہ آرائی: تحریک انصاف کے عامر ڈوگر اور ن لیگ کے سینیٹر گرفتار
- ملبے کے ڈھیر پر مردہ بیٹی کا ہاتھ تھامے بے بس باپ کی تصویر دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
- ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ روپے سے نیچے آگئی
- شام میں ملبے تلے دبی بچی 17 گھنٹے تک چھوٹی بہن کی ڈھال بنی رہی؛ ویڈیو وائرل
- قطری گروپ نے مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کا منصوبہ بنالیا
- پاک فضائیہ کے تربیتی مشاق طیارے کی مردان میں ہنگامی لینڈنگ
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی، ٹی20 میں تیسری پوزیشن
ایرانی فورسز کی پاکستانی حدود میں ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ سے صوبیدار شہید، 3 اہلکار زخمی

ایرانی فورسز کے اہلکاروں نے پاکستانی حدود میں کئی کلو میٹر اندر داخل ہوکر ایف سی پر بلااشتعال فائرنگ کی فوٹو: بنارس خان/ایکسپریس
کوئٹہ: ایرانی سیکیورٹی فورسز نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایف سی کی پیٹرولنگ کرنے والی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں صوبیدار شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پاک ایران سرحدی علاقے چوكاب میں ایف سی كی پیٹرولنگ پارٹی معمول كے گشت پر تھی كہ اس دوران موٹر سائیكلوں پر سوار مشتبہ شرپسند دكھائی دیئے جس پر ایف سی اہلكاروں نے ان كا تعاقب کیا لیکن جیسے ہی ایف سی كی پیٹرولنگ پارٹی پاک ایران بارڈر کے قریب پہنچی تو ایرانی سیكیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے پاکستانی حدود میں کئی کلو میٹر اندر تک داخل ہوکر ایف سی پر بلااشتعال فائرنگ شروع كردی، ایرانی سیكیورٹی فورسز كی جانب سے فائرنگ كا سلسلہ تقریباً 6 گھنٹے تک جاری رہا جس کے نتیجے میں صوبیدار شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ سے ایف سی كی گاڑی بھی مكمل طور پر تباہ ہوگئی۔
آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد اعجاز شاہد نے ایرانی سیكیورٹی فورسز كی جانب سے فائرنگ كی شدید مذمت كرتے ہوئے كہا كہ مستقبل میں ایران كی جانب سے كسی بھی بلاجواز اور غیر قانونی جارحیت كا بھرپور انداز میں جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن كے لئے پاكستان اور ایران كے درمیان اچھے تعلقات ناگزیر ہیں اور ضرورت اس امر كی ہے كہ دونوں ممالک كی سیكیورٹی فورسز مشترکہ طریقہ کار کے تحت پاک ایران سرحد كی بہتر طور پر نگرانی كے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔
واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ روز دھمکی دی تھی کہ اگر پاکستانی حکومت نے اپنی سرزمین کو شدت پسندوں سے محفوظ بنانے کے لیے ٹھوس کارروائی نہ کی تو ایران پاکستانی علاقے میں ان کے خلاف کارروائی کرے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔