- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
- وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں 2.3 شدت کا زلزلہ
- جامعات میں طلبا کے اسرائیل مخالف مظاہرے ’خلل انگیزی‘ ہیں؛ امریکا
- ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر مستحکم
- امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
- غصے کی حالت دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، ماہرین
- بونے گھوڑے نے لمبی ترین دُم کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا
- گوگل کا آڈیو ایموجیز کے فیچر پر کام جاری
- چین میں سڑک ٹوٹنے سے متعدد گاڑیاں کھائی میں جاگریں؛ 48 افراد ہلاک
- موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے
- گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان
- عمران خان نے مذاکرات کا اختیار دیدیا لیکن ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، شبلی فراز
- آصف زرداری پیپلزپارٹی کی صدارت سے مستعفی
افغانستان میں فوجی قافلے پر حملے میں 6 اہلکار ہلاک، 6 اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی
کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں فوجی قافلے پر طالبان کے ریموٹ کنٹرول حملے میں 6 اہلکار ہلاک اور 6 اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان نیشنل آرمی کی بس فوجیوں کو لے کر جا رہی تھی کہ جنوب مشرقی افغانستان میں روڈ کنارے نصب ریموٹ کنڑول دھماکے سے فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 6 فوجی ہلاک اور 6 اہلکاروں سمیت 12 افراد سمیت ہلاک ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری ایک بیان میں افغان نیشنل آرمی کی بس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ حملہ ’’غلام فوجیوں‘‘ کی بس پر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صدر اشرف غنی کی جانب سے گزشتہ ماہ افغان صدر کا حلف اٹھانے کے بعد سے طالبان کی جانب سے افغان پولیس اہلکاروں اور غیر ملکی فوجیوں پر حملوں میں تیزی آ گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔