- عامر جمال کا ورکشائر کے ساتھ معاہدہ، ٹی 20 بلاسٹ بھی کھیلیں گے
- پٹرولیم سیلرز ایسوسی ایشن نے پمپس بند کرنیکی دھمکی دیدی
- سیلز سسٹم تنصیب میں تاخیر پر ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ میں کمی
- نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیر خزانہ
- 2023 میں پاکستان کو 2.35 ارب ڈالر فراہم کیے، ایشیائی بینک
- بجلی مزید 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، مارچ تک ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر ریکارڈ
- پٹرول، ڈیزل سستا ہونے کا امکان
- اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
- غزوۂ احد ایک معرکۂ عظیم
- موت کو سمجھے ہےغافل اختتامِ زندگی۔۔۔ !
- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
آپریشن ضرب عضب کے بعد عمران خان کا غضب شروع ہوا، پرویزرشید
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کہتے ہیں کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد عمران خان کا غضب شروع ہوا۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کو عدالت نے اشتہاری قرار دیا ہے حکومت نے نہیں،عمران خان اپنی جماعت کے نام کی ہی لاج رکھ لیں اور وہ میڈیا کے بجائے عدالت میں اپنا مقدمہ لڑیں کیونکہ ہمارے معاشرے میں انصاف عدالتوں سے ہی ملتا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے سڑکوں پر انصاف کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہئے، عمران خان خود کو دہشت گردی کلچر سے دور رکھیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید ایسا جلسہ کرنا چاہتے ہیں جہاں خواتین نہ ہوں، اگر جلسے میں خواتین نہ بھی ہوں تو گھروں میں تو ہوتی ہی ہیں، کیا شیخ رشید اپنا براہ راست خطاب بھی رکوائیں گے۔
بعد ازاں اپنے بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ تحریک انصاف والے پہلے فیصلہ کرلیں کہ کس نے کیا کہنا ہے، عمران خان نے گزشتہ روز صحافیوں کو پیسے دینے کا الزام لگایا جبکہ آج شیریں مزاری نے کہہ دیا کہ بغیر ثبوت الزام نہیں لگانا چاہئے، مسلم لیگ (ن) پر اپنی ناکامیوں کا الزام لگانا دراصل اپنی ناکامیوں کو چھپانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نہ صرف عمران خان کے ترجمان ہیں بلکہ ان کے سیاسی استاد بھی ہیں اور آج طاہر القادری کے اشاروں پر چلنے والا قانون کے خوف سے ان سے تعلق توڑ رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔