عارف لوہار آسٹریلیا پہنچ گئے، سڈنی میں 23 مئی کو شو ہوگا

ناصر محمود شیخ  پير 11 مئ 2015
 خوش آئند بات ہے کہ اب انڈیا کی طرح پاکستانی فنکاروں کو بھی پذیرائی مل رہی ہے۔فوٹو: فائل

خوش آئند بات ہے کہ اب انڈیا کی طرح پاکستانی فنکاروں کو بھی پذیرائی مل رہی ہے۔فوٹو: فائل

ملتان: پاکستان کے معروف فنکار عارف لوہار اپنے دوسرے دورے پر آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں سڈنی میںان کا شو ہفتہ 23 مئی کو ہوگا۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی آرگنائزر راجہ تاثیر نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں پاکستانی فنکاروں، ادیبوں اور شاعروں کی آمدورفت کے سلسلہ میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس وقت شاعر وصی شاہ بھی آسٹریلیا کے دورے پر ہیں۔ گذشتہ دنوں غزل گائیک شفقت سلامت تیسری مرتبہ اور غلام عباس دوسری مرتبہ اپنا وزٹ مکمل کر چکے ہیں۔ یہ خوش آئند بات ہے کہ اب انڈیا کی طرح پاکستانی فنکاروں کو بھی پذیرائی مل رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔