- ایک گھنٹے میں 1123 درختوں کو گلے لگانے کا ریکارڈ
- واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری
- پھلوں، سبزیوں پر مشتمل غذائیں پروسٹیٹ کینسر میں مفید قرار
- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
شمسی توانائی سے چلنے والے طیارے نے پوری دنیا کا چکرکامیابی سے مکمل کرلیا
ہوائی: شمسی تونائی سے چلنے والے طیارے نے تمام خدشات کوغلط ثابت کرتے ہوئے 5 دن میں پوری دنیا کا سفر کامیابی سے طے کر کے دنیا کو حیران کردیا ہے اورساتھ ہی متبادل تونائی کے متلاشی ماہرین کے لیے نیا راستہ کھول دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شمسی توانائی سے چلنے والے طیارے سولر امپلس 2 نے 5 دن میں دنیا بھر کے گرد 8 ہزار 200 کلو میٹر چکر کاٹ کردنیا کو حیران کردیا جب کہ اس دوران کئی خطرناک موڑبھی آئے لیکن کہیں بھی فیول کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کیا گیا۔ ابوظہبی سے اپنے سفر کا آغاز کرنےوالے سولر امپلس نے نہ صرف یہ سفر کامیابی سے مکمل کر لیا بلکہ شمسی توانائی سے اس قدر طویل سفر اتنے کم وقت میں طے کر کے نیاعالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
سفر کے دوران کئی بار خطرناک موڑ آئے اور موسم نے بھی رکاوٹیں ڈالیں جس کے باعث کئی بار ایسا بھی ہوا کہ سفر کو ملتوی بھی کرنا پڑا لیکن طیارے کے پائلٹ بورسچ برگ اور اس کے ساتھی پائلٹ پکارڈ نے ہمت نہ ہاری اور اپنی منزل پرپہنچ کر دم لیا اور ہوائی پر کامیابی سے لینڈنگ کرلی۔ اس دوران طیارے نے پیسفیک اوشین پر 5 ہزار میل سے زیادہ کا سفر کیا اور انہوں نے 120 گھنٹے فضا میں گزارے۔
سولر ٹیم کا کہنا ہے کہ اس طیارے کے ونگز پر 17 ہزار سولر سیل لگے ہوئے تھے جو سورج کی روشنی کو دن کے وقت میں جمع کرکے توانائی میں تبدیل کرتے رہے جس کی وجہ سے جہاز پورا دن سفر کر پاتا۔
جہاز کے پائلٹ نےاپنے ٹویٹ میں کہا کہ سفر کے دوران کئی بار طیارہ ماؤنٹ ایورسٹ سے بھی زیادہ بلندی پر گیا اور اتنی بلندی پر طیارے کا توازن برقرار رکھنا بہت مشکل تھا تاہم خوشی ہے کہ سفر کامیابی سے مکمل ہوگیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔