دہشتگردوں کو مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دینگے،رحمن ملک

ایکسپریس اردو  بدھ 18 جولائی 2012
عوام کا تحفظ یقینی بنائینگے، ڈرون حملوں سے امریکا مخالف جذبات کوہوا ملتی ہے، خطاب۔ فوٹو/ایکسپریس

عوام کا تحفظ یقینی بنائینگے، ڈرون حملوں سے امریکا مخالف جذبات کوہوا ملتی ہے، خطاب۔ فوٹو/ایکسپریس

اسلام آباد: مشیر داخلہ رحمن ملک نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردوں کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گی‘ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

وہ منگل کو وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں سوات‘ بنوں اور لاہور کے حالیہ واقعات کے تناظر میں وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی اقدامات کا خصوصی جائزہ لیا گیا ۔ آئی جی پولیس نے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

مشیر داخلہ نے اسلام آباد میں سیکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت کی۔آئی این پی کے مطابق رحمٰن ملک کی ہدایت پر اسلام آبادمیںسیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ،شہر کے داخلی خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ سرچ آپریشن کے دوران متعددمشکوک افراد گرفتار کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔