- کھارادر میں گارڈ کے سر پر ہتھوڑا مار کر پستول چھین لیا گیا، ویڈیو وائرل
- ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور
- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے منظور
کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے منظور کر لی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کی رہنما انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔ انیس قائم خانی کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ جب انیس قائم خانی پر مقدمہ درج ہوا اس وقت وہ ملک میں نہیں تھے اور انیس قائم خانی ایک پڑھے لکھے انسان ہیں ان کا دہشت گردوں سے کوئی تعلق نہیں رہا، میرے مؤکل کو پہلے کسی مقدمے میں گرفتار نہیں کیا گیا لیکن اب پولیس انھیں دیگر مقدمات میں بھی گرفتار کررہی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت مسترد
رینجرز کے وکیل کا کہنا تھاکہ انسداد دہشت گردی کی عدالت انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت منظور کرنے کی مجازہے جب کہ ملزم کی درخواست ضمانت سننا اور فیصلہ دینا اے ٹی سی کا ہی اختیار ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: دہشت گردوں کی معاونت؛ وسیم اختر، رؤف صدیقی اور انیس قائم خانی گرفتار
عدالت نے انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ میرٹ پر دیا ہے اور ضمانت دینے یا نہ دینے کا معاملہ اپیلٹ کورٹ نے طے کرنا ہے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 27 جولائی تک ملتوی کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔