- پتوکی کے دو بے گناہ نوجوان بھارت سے رہا ہوکر پاکستان پہنچ گئے
- بی آر ٹی کا مالی بحران سنگین، حکومت کا کلومیٹر کے حساب سے کرایہ بڑھانے کا فیصلہ
- محموداچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
- چینی صدر اور امریکی وزیرخارجہ کی شکوے شکایتوں سے بھری ملاقات
- لاہور؛ 9 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق، گھر کا مالک گرفتار
- اغوا برائے تاوان کی واردات کا ڈراپ سین؛ مغوی نے دوستوں کے ساتھ ملکر رقم کا مطالبہ کیا
- فیس بک کے بانی کو 50 کھرب روپے کا نقصان ہوگیا
- عازمین حج کیلئے خوشخبری، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ ٹومکہ میں شامل
- اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری میں تیزی، انڈیکس 72 ہزار 742 پوائنٹس پر بند
- بلدیہ پلازہ میں بیٹھے وکلا کمرے کا ماہانہ کرایہ 55 روپے دیتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
- ایک ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
- چینائی میں پاکستانی 19 سالہ عائشہ کو بھارتی شخص کا دل لگادیا گیا
- ڈی جی ایس بی سی اے نے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے افسر کو اپنا اسسٹنٹ مقرر کردیا
- مفاہمت یا مزاحمت، اب ن لیگ کا بیانیہ وہی ہوگا جو نواز شریف دیں گے، رانا ثنا
- پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
- ڈھائی گھنٹے میں ہیرے بنانے کا طریقہ دریافت
- پول میں تیزی سے ایک میل فاصلہ طے کرنے کے ریکارڈ کی کوشش
- پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
شاہ پور چاکر، نادہندگی پر سرکاری اداروں اور اسکولوں کی بجلی منقطع
شاہ پور چاکر: حیسکو سب ڈویژن شاہ پور چاکر نے بجلی کے بقایاجات اور بل جمع نہ کرانے پر بلدیہ کے تمام اداروں ، سرکاری اسکولوں اور دیگر سرکاری عمارتوں کی بجلی منقطع کر دی۔
جن میں شاہ پور چاکر، کھڈرو ، سندھاری، چودگی، مقصودورند، سندھ شریف اور پریتم آباد، احمد آباد اور دیگر علاقوں کے سرکاری ادارے شامل ہیں سب ڈویژن شاہ پور چاکر کے ایس۔ ڈی۔ او غلام نبی خاصخیلی نے بتایا کہ ان سرکاری اداروں پر لاکھوں روپے کے بقایاجات ہیں جس کی وجہ سے بجلی کے کنکشن کاٹ دیے گئے ۔
اس سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اور بوائز ہائر سیکنڈری اسکولوں کے پرنسپلز نے بتایا کہ حیسکو اہلکاروں کی نااہلی اور لاپرواہی کے باعث اوور ریڈنگ بل ارسال کیے گئے ہیں۔ بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے طلبہ و طالبات کو پینے کے پانی کی قلت کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر دو روز کے اندر اندر بجلی بحال نہ ہوئی تو حیسکو کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا جبکہ حیسکو کی طرف سے بلدیہ کی بجلی کاٹنے کی وجہ سے واٹر سپلائی شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہے زیرزمین پانی کڑوا ہے اور پینے کے قابل نہیں جس سے شہریوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ ٹائون آفیسر نے بتایا کہ حیسکو سب ڈویژن کی طرف بلدیہ کے بھی لاکھوں روپے واجب الادا ہیں ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔