- کھارادر میں گارڈ کے سر پر ہتھوڑا مار کر پستول چھین لیا گیا، ویڈیو وائرل
- ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور
- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
ہارون آباد؛ شوکت بسرا قاتلانہ حملے میں زخمی، سیکریٹری جاں بحق
ہارون آباد: پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور سابق رکن صوبائی اسمبلی شوکت بسرا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی جبکہ ان کا سیکرٹری جاں بحق ہوگیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری شوکت بسرا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے ہیں جب کہ فائرنگ میں شوکت بسرا کا پی اے جاں بحق ہوگیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کا یوسی چیئرمین اور کونسلرجاں بحق
پولیس کے مطابق شوکت بسرا ہارون آباد میں ریلی میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ راستے میں ان کی سیاسی مخالفین سے تلخ کلامی ہوگئی، جس نے بڑھ کر پہلے ہاتھا پائی اور پھر فائرنگ کے تبادلے کی شکل اختیار کرلی، مخالفین کی فائرنگ سے شوکت بسرا اور ان کا سیکرٹری امتیاز شدید زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال ہارون آباد پہنچایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے امتیاز دم توڑ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی جب کہ علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے تاہم اب تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا اور نا ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے شوکت بسرا پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بزدلانہ حملوں سے پیپلز پارٹی کے رہنماوٴں کو ڈرایا نہیں جاسکتا، شوکت بسرا عوام اور جمہوریت کے سپاہی ہیں، شوکت بسرا پر حملہ اور ان کے سیکریٹری کی شہادت کھلی دہشت گردی ہے، اس حملے سے مسلم لیگ (ن) اور ضیا کے حواری بری الذمہ نہیں ہوسکتے، دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرکے سزا دی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔