- قلیل ترین مدت میں کھڑکیاں صاف کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم
- بعض عرب مملک کے سربراہان غزہ جنگ میں اسرائیل کی فتح چاہتے ہیں، نیتن یاہو
- آئرلینڈ سے شکست؛ چیئرمین پی سی بی ڈبلن پہنچ گئے
- مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
- پاک فوج کے 3 میجر جنرلز کی لیفیٹینٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی و تعیناتیاں
- لاہور؛ غیرت کے نام پربیٹی کو قتل کرنے والے والدین گرفتار
- ’آئرلینڈ کیخلاف شکست کی وجہ انفرادی ریکارڈز کو ترجیع دینا تھا‘
- غیر ذمہ دارانہ بیانات پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری
- میٹرک بورڈ کراچی بے بس؛ ایک اور پرچہ امتحان سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل
- آئرلینڈ سے شرمناک شکست؛ احمد شہزاد نے بھی تنقید کے نشتر چلادیئے
- غزہ میں بم دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، متعدد زخمی
- اسرائیل نے غزہ میں امریکی ہتھیاروں کے استعمال میں عالمی قوانین کی ممکنہ خلاف ورزی کی، امریکا
- آئرلینڈ سے شکست؛ کپتان کی تبدیلی کو راشد لطیف نے بڑی وجہ قرار دیا
- سی آئی اے پولیس انسپکٹر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
- پنجاب میں 29 ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز برطرف
- آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا، احتساب عدالت نے کارروائی روک دی
- آئرلینڈ سے شکست خوردہ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے نام ایک اور ریکارڈ
- وزیراعلیٰ گورنر ہاؤس پر قبضے کی دھمکی نہ دیں، منہ توڑ جواب دیا جائیگا، گورنر کے پی
- نیویارک اسٹیڈیم میں رنز کے طوفان کی پیشگوئی
- بابراعظم کی 38 ویں ففٹی؛ ریکارڈ میں کوہلی کے برابر آگئے
اسلام آباد ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کا بھانڈا پھوٹ گیا، مشکوک شخص جہاز تک جاپہنچا
اسلام آباد: ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد جڑواں شہروں کے مشترکہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی سیکیورٹی کو انتہائی سخت کردیا گیا تھا لیکن اس اہم مقام پر حفاظتی اقدامات کا اندازہ اس واقعے سے ہی لگایا جاسکتا ہے کہ ایک مشکوک شخص ہوائی جہاز تک جاپہنچا اور کسی نے اسے روکا تک نہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کی لہر کے باعث پورے ملک میں قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک نظر آتے ہیں اور خصوصاً چاروں صوبائی اور وفاقی دالحکومتوں میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے لیکن اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہونے اور پاک فوج کے کنٹرول سنبھالنے کے باوجود ائیرپورٹ پر سخت سیکیورٹی کی حقیقت اس وقت کھل کر سامنے آگئی جب ایک مشکوک شخص اسلام آباد سے کراچی جانے والے پی آئی اے کے جہاز تک پہنچ گیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: راولپنڈی اسلام آباد میں حساس تنصیبات کاکنٹرول پاک فوج نےسنبھال لیا
اے ایس ایف کی ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ مشکوک شخص کی شناخت اجمل کے نام سے ہوئی ہے جو 3 روز قبل ہی راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں آیا تھا اور آج ناصرف ایئرپورٹ میں داخل ہوا بلکہ تمام سیکیورٹی حصار کو توڑتا ہوا انٹرنیشنل لاؤنج میں داخل ہوگیا اور پھر سامان والی کنویئر بیلٹ میں چھپ کر (ایپن)ائیرسائٹ میں چلا گیا اور کراچی جانے والی پرواز پی کے 369 تک جا پہنچا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کو دھماکے سے اڑائے جانے کا خدشہ
حکام کے مطابق جہاز کے عملے نے مشکوک شخص کی نشاندہی کی جس کے بعد اے ایس ایف کے اہلکاروں نے مذکورہ شخص کو حراست میں لے کر تلاشی لی تو اس کی جیب سے 30 روپے اور موبائل فون سم کی جیکٹ برآمد ہوئی۔ اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ اجمل صرف پشتو زبان بول سکتا ہے تاہم ا سے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: راولپنڈی کے تمام پبلک پارکس عوام کے لئے بند
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔