قیام پاکستان سے ہی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا، ظفر خان

ایکسپریس نیوز ڈیسک  ہفتہ 12 جنوری 2013
الطاف حسین وہ واحد لیڈر ہیں، جنہوں نے پاکستان کے غریب اور مظلوم عوام کو غلامی سے نجات دلوانے کا بیڑا اٹھایا۔ فوٹو: فائل

الطاف حسین وہ واحد لیڈر ہیں، جنہوں نے پاکستان کے غریب اور مظلوم عوام کو غلامی سے نجات دلوانے کا بیڑا اٹھایا۔ فوٹو: فائل

میرپورخاص: الطاف حسین نے پاکستان کے تمام مظلوم عوا م کو عزت سے جینے کا حق دلوایا۔

ان خیالات کا اظہار سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن ظفر خان اور وحید خان نے میرپورخاص میں ایم  کیو ایم جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے آج تک اس ملک کے غریب اور مظلوم عوام کے حقوق پر ظالمانہ طریقے سے ڈاکہ ڈالا گیا ہے اور انہیں منظم سازشوں کے ذریعے اُن کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا، تاکہ وہ وڈیروں اور جاگیرداروں کی غلامی کرتے رہیں۔

05

انھوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین وہ واحد لیڈر ہیں، جنہوں نے پاکستان کے غریب اور مظلوم عوام کو غلامی سے نجات دلوانے کا بیڑا اٹھایا اور جس کی پاداش میں انہیں جیل سے لے کر جلا وطنی تک کی سزا برداشت کرنی پڑی اور ان کے بھائی اور بھتیجے سمیت ہزاروں کارکنوںکو شہید کر دیا گیا، لیکن آج ملک کے گوشے گوشے میں انکافکر و فلسفہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب اس ملک سے جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام کے کالے بادل چھٹ جائیں گے اور خوش حالی، امن و استحکام کا نیا سورج طلوع ہوگا۔ اس موقع پر زونل انچارج فرید احمد نے بھی کارکنان سے خطاب کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔