انگریزی سے آگہی بہترروزگار کی ضمانت ہے،مائیکل ڈوڈ مین

اسٹاف رپورٹر  اتوار 20 جنوری 2013
امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈ مین ہونہار طلباکو اسکالر شپ دینے کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈ مین ہونہار طلباکو اسکالر شپ دینے کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی: امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈ مین نے کہا ہے کہ غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے بچوں کو انگریزی زبان اور دور جدید کی ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کا مقصد انھیں بہتر ملازمت کے مواقع سے روشناس کرانا ہے۔

انھوں نے کہاکہ دور جدید میں انگریزی زبان سے آگہی بہتر روزگار کے حصول کی ضمانت ہے وہ کراچی میں انگلش ایکسز مائیکرو اسکالر شپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پرامریکی سفارتخانے کی افسر تعلقات عامہ پیٹر برینن بھی موجود تھیں۔

11

اسکالر شپ کے تحت کراچی کے غریب اور متوسط علاقوں کے رہائشی 17 سو طالب علموں کو دو سال میں انگریزی زبان اور دیگر جدید صلاحیتوں سے روشناس کرایا جائے گا، اسکالر شپ حاصل کرنے والے طالبعلم کراچی کے 17 مقامات پر بنائے گئے سینٹرز میں انرولڈ کیے جائیں گے، تقریب میں قونصل جنرل نے طالب علموں میں اسکالر شپ کی اسناد تقسیم کیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔