ماں کی دوسری شادی سے ناراض بیٹے نے سوتیلے باپ سمیت دونوں کو قتل کردیا

ایکسپریس نیوز ڈیسک  پير 21 جنوری 2013
اس شادی سے خاتون کا پہلے شوہر سے22  سالہ بیٹا کنہیا لال خوش نہیں تھا اور اکثر وہ اپنی ماں کو دھمکیاں دیتا رہتا تھا۔ فوٹو: فائل

اس شادی سے خاتون کا پہلے شوہر سے22 سالہ بیٹا کنہیا لال خوش نہیں تھا اور اکثر وہ اپنی ماں کو دھمکیاں دیتا رہتا تھا۔ فوٹو: فائل

میرپورخاص:  جواں سال بیٹے نے اپنی ماں کی دوسری شادی سے ناراض ہو کر ماں اور سوتیلے باپ کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق حمید پورہ کالونی نمبر 2 میں رہائش پذیر پھلاڈیوں کے زمیندار آچر مری اور اس کی نو مسلم بیوی سائرہ بانو کی لاشیں گھر سے ملی ہیں۔ اہل علاقہ کے مطابق  آچر مری نے کچھ عرصہ قبل سائرہ بانو کو مسلمان کرنے کے بعد اس سے شادی کی تھی، اس شادی سے خاتون کا پہلے شوہر سے22  سالہ بیٹا کنہیا لال خوش نہیں تھا اور اکثر وہ اپنی ماں کو دھمکیاں دیتا رہتا تھا۔

2

گزشتہ شب وہ اپنے سوتیلے باپ کے گھر دیوار کود کر آیا اور سوتے ہوئے اپنے سوتیلے باپ آچر مری اور اپنی ماں سائرہ بانو کو کلہاڑیوں کے پے درپے وار کر کے قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر سول اسپتال میرپورخاص پہنچا دیا۔واقع کے بعد علاقے میں سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔آخری اطلاعات تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔