بھٹ شاہ، ڈاکوئوں کی لوٹ مار، 2 ملزمان گرفتار

ایکسپریس نیوز ڈیسک  پير 21 جنوری 2013
نوجوان کی چیخوں پر بھٹ شاہ پولیس نے مسلح افراد کا تعاقب کرکے 2  ڈاکوئوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ فوٹو: فائل

نوجوان کی چیخوں پر بھٹ شاہ پولیس نے مسلح افراد کا تعاقب کرکے 2 ڈاکوئوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ فوٹو: فائل

بھٹ شاہ: مسلح افراد نے فنکشنل لیگ کے مقامی صدر معشوق گھلو پر تشدد کرکے تھانے کے آگے اس سے 10 ہزار نقد، 2 موبائل فونز اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

نوجوان کی چیخوں پر بھٹ شاہ پولیس نے مسلح افراد کا تعاقب کرکے 2  ڈاکوئوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جس کے بعد فنکشنل کے کارکنوں نے تھانے پر جاکر پولیس سے موٹر سائیکل مانگی تو اے ایس آئی  سید اصغر شاہ نے فنکشنل کے کارکنوں کو گالیاں دے کر تھانے سے باہر نکال دیا جس پر کارکنوں نے تھانے کے باہر پولیس کیخلاف دھرنا دیکر نعرے لگائے۔ میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے معشوق گھلو نے بتایا کہ موٹر سائیکل پولیس نے بازیاب کی ہے، ڈاکو بھی موقع پر پکڑے گئے ہیں لیکن موٹر سائیکل واپس نہیں دی جارہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔