حافظ سعید سمیت 5 افراد کی نظر بندی میں مزید 90 روز کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

این این آئی  منگل 2 مئ 2017
صوبائی حکومت نے حافظ سعید، عبد اللہ عبید، ظفر اقبال، عبد الرحمن عابد اور کاشف نیازی کو 30 جنوری کو نظر بند کیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

صوبائی حکومت نے حافظ سعید، عبد اللہ عبید، ظفر اقبال، عبد الرحمن عابد اور کاشف نیازی کو 30 جنوری کو نظر بند کیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

لاہور: پنجاب حکومت نے جماعۃ الدعوۃ کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید سمیت 5 رہنماؤں کی نظر بندی میں مزید 90 روز کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق جماعۃ الدعوۃ کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید سمیت 5 رہنماؤں کی 30اپریل کو نظر بندی کی مدت ختم ہونے پر پنجاب حکومت نے رہنمائی کیلیے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا تھا اور مزید نظر بندی کے احکام پر پنجاب حکومت نے 90روز کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔حافظ سعید کو ان کی رہائشگاہ 116 ای جوہر ٹاؤن میں نظر بند رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے حافظ سعید، عبد اللہ عبید، ظفر اقبال، عبد الرحمن عابد اور کاشف نیازی کو 30 جنوری کو نظر بند کیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔