ٹوکیو میں ایدھی فاؤنڈیشن کو نائکے ایشین ایوارڈ سے نوازا گیا

این این آئی  پير 5 جون 2017
جاپان کو بین الاقوامی سیاست میں کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے، فیصل ایدھی۔ فوٹو: فائل

جاپان کو بین الاقوامی سیاست میں کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے، فیصل ایدھی۔ فوٹو: فائل

پشاور: ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے ٹوکیو (جاپان) میں سماجی اور فلاحی سرگرمیوں کے اعتراف میں 22واں نائکے ایشین ایوارڈ (Nikkei Asian Award) وصول کر لیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا کہ بھارت خطے میں اسلحے کی دوڑ کو فروغ دے رہا ہے مگر خطے کے تمام ممالک کو بہترین تعلیم، طبی سہولتیں، غربت کے خاتمے، سماجی عدم تحفظ اور زندگی کی بنیادی سہولتوں کی دستیابی کیلیے تعاون کرنا چاہیے، اس ضمن میں جاپان کو بین الاقوامی سیاست میں کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔