پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال

ویب ڈیسک  جمعرات 29 جون 2017
سمری میں اوگرا کی پیٹرول 3 روپے 30 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی ہے۔ فوٹو: فائل

سمری میں اوگرا کی پیٹرول 3 روپے 30 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی تجویز دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی جس میں پیٹرول 3 روپے 30 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزارت پیٹرولیم کی ارسال کی گئی سمری میں مٹی کا تیل 11 روپے اور لائٹ ڈیزل 7 روپے لیٹر اضافے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.70 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی، سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 78.70 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی بھی تجویز شامل ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ کل ہوگا جب کہ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم جولائی سے ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔