لندن میں ایکسپریس میڈیا گروپ کی ریئل اسٹیٹ ایکسپو اختتام پذیر

نسیم صدیقی  پير 3 جولائی 2017
لاتعداد پاکستانیوں کی شرکت، ایکسپریس کی کاوش قابل تعریف، چوہدری حفیظ، لارڈ نذیر۔ فوٹو: ایکسپریس

لاتعداد پاکستانیوں کی شرکت، ایکسپریس کی کاوش قابل تعریف، چوہدری حفیظ، لارڈ نذیر۔ فوٹو: ایکسپریس

لندن: ایکسپریس میڈیا گروپ کی طرف سے لندن میں منعقدہ دو روزہ پاکستان رئیل اسٹیٹ ایکسپو کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچی۔

ایکسپو کے آخری دن برطانیہ میں رہائش پزیر پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ان کا کہنا تھا ایکسپریس نے بہت اچھی کاوش کی ہے، پاکستانی ڈویلپرز کو لندن بلانا ایک اچھی روایت ہے اس طرح ہمیں دیار غیر میں رہ کر پاکستان میں ہونے والی تعمیرات سے آگاہی ہوئی ہے۔

ایکپسو کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوے لندن میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر چوہدری حفیظ نے ایکسپریس میڈیا گروپ کی کاوش کو سراہا اور کہا لندن میں پاکستانی ڈویلپرز کو بلانا اچھی روایت ہے۔

ایکسپو میں لارڈ نذیر نے بھی موجود تھے، انھوں نے بھی ایکسپریس میڈیا گروپ کی کاوش کو سراہا ان کا کہنا تھا ایسی ایکسپوہوتی رہنی چاہیے تا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں ہونے والی ڈیولپمینٹ کا پتہ چلتا رہے۔

ایکسپو کے اختتام پر پاکستان رئیل اسٹیٹ ایکسپو میں نمایاں کارکردگی پر فاسٹ مارکیٹنگ،آرکیڈین گروپ،اور اظہار منوں گروپ کے ایگزیکٹوز کو شیلڈز دی گئیں اس کے علاوہ لندن میں رہنے والے پاکستانیوں کو عمدہ کارکردگی پر ایکسپریس گروپ کی طرف سے شیلڈز دی گئیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔