- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
فیصل آباد میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری، 15 گھنٹوں میں 9مریض جاں بحق
فیصل آباد: پنجاب میں سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج اور ہڑتال کے باعث 15 گھنٹوں میں 9 مریض جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ینگ ڈاکٹرز نے ہٹ دھرمی اوربے حسی کی انتہا کردی فیصل آبادمیں الائیڈ اسپتال کےایمرجنسی وارڈ میں گزشتہ کئی روز سے جاری ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے مریض رل گئے، ہڑتال کی وجہ سے اسپتال میں متعدد آپریشن ملتوی کردئیے گئے جب کہ ایمرجنسی میں بھی سنیئر ڈاکٹرز ہی فرائض انجام دیتے رہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی تیسرے روز بھی ہڑتال، مریض پریشان
ڈاکٹرز کی کمی کے باعث میڈیکل ایمرجنسی وارڈ میں مریض بے یارو مددگار پھرتے رہے، لیکن ڈاکٹرز کو لاچار مریضوں پر رحم نہ آیا اورانہوں نے مریضوں کا علاج کرنے سے انکار کردیا جس کے باعث 15 گھنٹوں میں 9 مریض جاں بحق ہوگئے، جب کہ سرجیکل ایمرجنسی اور ان ڈور آؤٹ ڈور ہلاکتیں اس کے علاوہ ہیں۔
اسپتال ریکارڈ کے مطابق ہلاکتیں ینگ ڈاکٹرز کے ہڑتال پر جانے کے باعث ہوئیں جب کہ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت جب ینگ ڈاکٹرز ایمرجنسی وارڈز میں کام کررہے تھے تو کوئی ہلاک نہیں ہوا تھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پنجاب کے مختلف شہروں کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرزنے پھرہڑتال کردی
واضح رہے کہ راولپنڈی کے تینوں سرکاری اسپتال الائیڈ ، ہولی فیملی اور بینظیر بھٹو شہید اسپتال میں گزشتہ کئی روز سے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے جس کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جب کہ دور دراز سے آنے والے مریض بغیر علاج کے واپس جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔