وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج نواز شریف سے ملاقات کریں گے

ویب ڈیسک  اتوار 12 نومبر 2017
موجودہ سیاسی صورت حال اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

موجودہ سیاسی صورت حال اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

 لاہور: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کرکے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں اور جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں تبادلہ خیال ہوگا۔

واضح رہے کہ کل پیر کو جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ حدیبیہ پیپر ملز کیس کو دوبارہ کھولنے کیلئے نیب کی اپیل کی سماعت کرے گا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف فیملی کے خلاف حدیبیہ مقدمے کو دوبارہ کھولنے کے لیے اپیل دائر کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔