- وزیراعلیٰ پختونخوا علی گنڈاپور بنی گالہ تھانے میں درج مقدمے سے بری
- لاہور میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی مظاہرین کا شور شرابا
- کراچی میں اُدھار نہ دینے پر 60 سالہ دُکان دار قتل
- خیبر؛ پولیس پر حملوں اور طلبہ کے اغوا میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا
- جسٹس بابر آڈیو لیکس کیس سے الگ ہوجائیں، چار اداروں نے متفرق درخواست دائر کردی
- وزیر پیداوار کا سرسبز یوریا کی قیمت میں اضافے کا سخت نوٹس
- اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل فورس بنانے کا فیصلہ
- پنجاب پولیس کی خاتون افسر عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب
- لاہور ائرپورٹ؛ تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200 نایاب کچھوے برآمد
- امتحانات میں ناکامی کی عمومی وجوہات
- پختونخوا میں بارشیں جاری، گندم کی فصلیں بری طرح متاثر
- کوچنگ کمیٹی کی سربراہی ’ناتجربہ کار‘ کے سپرد
- PSOکا مالی سال 2024کے9ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
- وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو ’برصغیر‘ کا مسئلہ قرار دے دیا
- فخرزمان میچ فنش نہ کرنے پر کف افسوس ملنے لگے
- ہیڈ کوچ اظہر محمود نے شکست میں بھی مثبت پہلو تلاش کرلیے
- راشد لطیف نے ٹیم کی توجہ منتشر ہونے کا اشارہ دیدیا
- اسرائیلی بمباری میں شہید حاملہ خاتون کی بعد از وفات پیدا ہونے والی بیٹی بھی چل بسی
- تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد
- اُلٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کے ججز کے خط کے مندرجات کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے انکوائری کمیشن کے قیام کو مسترد کردیا۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے منگل کو آئی ایچ سی کے 8 ججز میں سے 6 نے سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) کو لکھے گئے ایک خط میں انٹیلی جنس ایجنسیوں پر عدالتی کارروائی کو متاثر کرنے کے لیے ’’زبردستی کے حربے‘‘ استعمال کرنے کا الزام لگایا۔
اس سے قبل گزشتہ روز وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں چیف جسٹس آف پاکستان کی وزیر اعظم سے ملاقات پر قومی عدلیہ اور قانونی سالمیت سے متعلق اس نازک معاملے پر گہرے خدشات کا اظہار کیا گیا۔
پارٹی نے اس معاملے کو شفاف اور کھلی کارروائی کے لیے سپریم کورٹ کے اوپن بینچ کو بھیجنے کے اپنے مطالبے کو دہرایا۔
صورتحال کی سنگینی کو اجاگر کرتے ہوئے کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ آئی ایچ سی کے ججز کا خط وفاقی حکومت کے اداروں کے خلاف چارج شیٹ ہے۔
پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ حکومت ملک میں جاری غیر آئینی مداخلتوں کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔