اسپیشل بچے تو تارے زمین کے ہیں، اداکارہ میرا

کلچرل رپورٹر  منگل 17 جون 2014
ذہنی معذور بچوں کے ادارے دارالسکون کا دورہ، حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے، گفتگو  فوٹو: فائل

ذہنی معذور بچوں کے ادارے دارالسکون کا دورہ، حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے، گفتگو فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان کی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میرا نے گزشتہ روز ذہنی معذور بچوں کے ادارے دارالسکون کا دورہ کیا جس کا اہتمام ایس آر پروڈکشن نے کیا تھا۔

اپنے دورے کے موقع پر اداکارہ میرا ان بچوں میں گھل مل گئیں انھوں نے بچوں کے ساتھ بہت دیر تک وقت گزارا۔ اس موقع پر ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا میں نے فلمی مصروفیات کے باجود سماجی تقریبات میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا ہے، اسپیشل بچوں کے اس اداے میں آکر مجھے جو سکون ملا ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی، یہ لوگ ذہنی طور پر معذور ضرور ہیں لیکن تارے زمین کے ہیں بہت پیار کرنے والے یہ ہماری روح ہیں ان کو دیکھ کر زندگی کا احساس ہوتا ہے۔

ہمیں اپنی مصروف ترین زندگی میں انھیں بھول جاتے ہیں یہ دنیا تو عارضی ہے اگر ہم اس سوچ کو اپنا لیں کہ دنیا میں کوئی ایسا کام کرجائیں جس سے ہماری عاقبت سنور جائے، یہ اﷲ کی ایسی مخلوق ہے جسے سب ہی پیار کرتے ہیں مجھے ان کو دیکھ کر افسوس بھی ہوتا ہے لیکن زندگی کا احساس بی جاگ جاتا ہے، ان کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کرنی چاہیے جو ایک نیک کام ہے۔ میرا نے کہا کہ وہ شفقت اسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ پروگرام شروع کررہی ہوں۔

کراچی میں ایس آر پروڈکشن کے روح رواں سہیل رانا کو اس کا نگراں مقرر کیا ہے یہ کراچی میں کیمپ لگائیں گے اور فنڈ ریزنگ کا آغاز کریں گے ہم اسپتال کے سلسلے میں ممبر سازی شروع کریں گے،مجھے امید ہے میں اپنے مقصد کو جلد حاصل کرلوں گی انھوں نے کہا وہ جلد چیمبرز آف کامرس انڈسٹری کے عہدیداران سے بھی ملاقات کروں۔ سہیل رانا نے کہا ہم سب میرا کے اس نیک مشن میں ان کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے۔ اس موقع پر دارالسکون کی سربراہ سسٹر روتھ نے میرا کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔