- گونگا بچہ کیوں پیدا کیا؛ طعنوں پر ماں نے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
- کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیلیے آن لائن اسلحہ فراہم کرنے والا گینگ گرفتار
- کراچی میں شہریوں کے تشدد سے 2 ڈکیت ہلاک، ایک شدید زخمی
- صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
- عوامی مقامات پر لگے چارجنگ اسٹیشنز سے ہوشیار رہیں
- روزمرہ معمولات میں تنہائی کے چند لمحات ذہنی صحت کیلئے ضروری
- برازیلین سپرمین کی سوشل میڈیا پر دھوم
- سعودی ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے سے ایک شخص ہلاک؛ 95 کی حالت غیر
- وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم
- گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار
- ایٹمی طاقت رکھنے والے پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں؛ فاروق عبداللہ
- جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ
- مئی اور جون میں ہیٹ ویو کا الرٹ؛ جنوبی پنجاب اور سندھ متاثر ہونگے
- سوات : 13 سالہ بچی سے نکاح کرنے والا 70 سالہ شخص، نکاح خواں اور گواہ زیر حراست
- امریکا نے پہلی بار اسرائیل کو گولہ بارود کی فراہمی روک دی
- فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،چیف جسٹس
- یقین ہے اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ساتھ لائیں گے؛ بابراعظم
- پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
سیلاب کے دوران نوازشریف نے اپنی شوگرملیں بچانے کیلئے غریبوں کی زمینیں ڈبو دیں، عمران خان
اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی میں بوٹ پہن کر تصویریں بنانے سے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا اور وزیراعظم نواز شریف جتنی مرضی دولت کما لیں ان کا پیٹ نہیں بھرے گا۔
اسلام آباد میں گزشتہ ایک ماہ سے دھرنے میں موجود کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جو لوگ کرپٹ اور جھوٹے ہوں انہیں لٹیرا اور جھوٹا نہ کہوں تو کیا کہوں، وزیراعظم نواز شریف نے اپنی شوگر مل کے لئے 250 کروڑ روپے کا پل بنوایا اور سیلاب کے دوران غریبوں کی زمینیں تباہ کر کے امیروں کی بچائی گئیں جبکہ نواز شریف نے اپنی شوگرملیں بچانے کے لئے غریبوں کی زمینیں ڈبو دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ظالم کے سامنے کھڑے نہ ہوں تو عوام کے ساتھ بھیڑ بکریوں والا سلوک کیا جائے گا، ملک میں برسراقتدار 2 بڑی جماعتوں کی وجہ سے سرمایہ کار ملک چھوڑ کرجارہے ہیں۔
چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 5 سال میں 27 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر چلے گئے، پاکستان کاروبار کے لئے دنیا کے 10 مشکل ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا جبکہ ناکام ریاستوں میں پاکستان 34ویں نمبر سے 10 ویں نمبر پر آگیا ہے، حکمرانوں کی عدم توجہ کے باعث ملک میں ہر 20 سیکنڈ کے بعد زچگی کے دوران ایک خاتون جان کی بازی ہار جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے الیکشن مہم کے دوران کہا تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہوں گا لیکن آج وہاں سے نکلنے کو تیار نہیں لیکن یقین دلاتا ہوں کہ اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس کا بندوبست کروں گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم انصاف کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں دورے کے دوران نوجوانوں نے وکٹری کا نشان بنایا جبکہ خواتین نے چھتوں پر چڑھ کر گو نواز گو کے نعرے لگائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔