یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک کمی کا امکان

ویب ڈیسک  جمعـء 26 دسمبر 2014
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے باعث یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔   فوٹو: فائل

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے باعث یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی کے باعث یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں 12 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے باعث حکومت نے  بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا  ہے جس کے تحت یکم جنوری سے پٹرول 8 سے10دس روپے فی لیٹر،ایچ اوبی سی 12روپے، ڈیزل 7.50 روپے اورمٹی کا تیل 7روپے فی لیٹرتک سستاہونے کاامکان ہے البتہ حکومت حتمی فیصلہ 31 دسمبرکوکرے گی۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے باعث موجودہ قیمت گزشتہ 5 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے باعث  حکومت کی جانب سے بھی گزشتہ 2 ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی گئی جس کے بعد  پیٹرول کی قیمت 2008 کی سطح پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔