بھارت میں دنیا کی سب سے بڑی جلیبی اور امرتی تیار

ویب ڈیسک  بدھ 6 مئ 2015
امرتی کو تیار کرنے میں 5 گھنٹے اور 48 منٹ جب کہ جلیبی تیار کرنے میں 5 گھنٹے 53 منٹ کا وقت لگا فوٹو فائل

امرتی کو تیار کرنے میں 5 گھنٹے اور 48 منٹ جب کہ جلیبی تیار کرنے میں 5 گھنٹے 53 منٹ کا وقت لگا فوٹو فائل

ممبئی: بھارت کے ایک ہوٹل کے 12 ملازمین نے دنیا کی سب سے بڑی امرتی اور جلیبی بناکرعالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

بھارت کے شہر ممبئی کے مقامی ہوٹل میں دنیا کی سب سے بڑی امرتی اورجلیبی کی تیاری میں 12 افراد پر مشتمل گروپ نے حصہ لیا، 37 کلو وزنی امرتی کا قطر 9 فٹ جب کہ 8.2 فٹ قطر کی جلیبی کا وزن 18 کلو گرام تھا۔ دنیا کی سب سے بڑی امرتی اور جلیبی کی تیاری کے لئے ایک ہزار لیٹر چاشنی جب کہ 3500 لیٹر گھی کا استعمال کیا گیا۔

ہوٹل کی مالک سپنا چترویدی کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی جلیبی کی تیاری میں 5 گھنٹے 53 منٹ جب کہ امرتی کی تیاری میں 5 گھنٹے 48 منٹ میں تیار کی گئی، اس کی تیاری میں شامل ٹیم نے 100 دن تک 2 گھنٹے کی ٹریننگ حاصل کی لیکن دونوں مٹھائیوں کو لوگ 40 منٹ سے بھی کم وقت میں ہڑپ کرگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔