عمران خان اور ریحام کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بچ گیا

ویب ڈیسک  پير 29 جون 2015
عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان اور جہانگیر ترین کے ہمراہ لاہور کے سفر پر تھے کہ اس دوران موسم خراب ہوگیا، فوٹو:فائل

عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان اور جہانگیر ترین کے ہمراہ لاہور کے سفر پر تھے کہ اس دوران موسم خراب ہوگیا، فوٹو:فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان اور جہانگیر ترین کے ہمراہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور روانہ ہوئے جہاں تیز آندھی کے باعث ان کا ہیلی کاپٹرحادثے سے بچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان اور پارٹی کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کے ہمراہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور روانہ ہوئے کہ اس دوران اچانک تیز آندھی کے باعث ان کے ہیلی کاپٹر کا  توازن بگڑ گیا اور لینڈنگ میں شدید مشکلات پیش آئیں تاہم  پائلٹ ہیلی کاپٹر کو بحفاظت اتارنے میں کامیاب ہوگیا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے اپنے ٹوئٹربیان میں ہیلی کاپٹر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ’’ اللہ کا شکر ہے کہ ہمارا ہیلی کاپٹر بحفاظت اتر گیااور اللہ میری حفاظت کرے گا تاکہ میں نیا پاکستان بنا سکوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔