کراچی ایئرپورٹ سے 34 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرگرفتار

ویب ڈیسک  منگل 28 جولائی 2015
حنیف کا بھائی سہیل عرف سنی بھی درجنوں افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے فوٹو: فائل

حنیف کا بھائی سہیل عرف سنی بھی درجنوں افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے فوٹو: فائل

 کراچی: 34 افراد کی ٹارکٹ کلنگ میں مطلوب لیاری گینگ وار کے کارندے کو اومان سے واپسی پر ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزم حنیف کوکراچی ایئرپورٹ پراومان سے کراچی واپسی پرگرفتارکیا گیا، حنیف کا تعلق لیاری گینگ وار کے شیرازکامریڈ گروپ سے ہے اوروہ سیاسی کارکنوں سمیت 34 افراد کے قتل میں پولیس کو مطلوب ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم حنیف کا بھائی سہیل عرف سنی بھی درجنوں افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے اور اس وقت وہ مسقط میں موجود ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔