پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف ہر سازش کو کچل دیا جائے گا، سربراہ پاک فوج

ویب ڈیسک  جمعـء 31 جولائی 2015

بیجنگ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا اور اس منصوبے کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q.jpg

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/Raheel-sharif.jpg

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چینی فوج کی 88 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ چین کی پیپلزلبریشن آرمی دنیا کی بہترین فوج ہے اور پاک چین مسلح افواج میں تعلقات مضبوط ہیں ہم مل کر ان تعلقات کو غیرمستحکم کرنے والی قوتوں کو شکست دیں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک چین دوستی شہد سے میٹھی، ہمالیہ سے اونچی اور سمندروں سے گہری ہے جب کہ دونوں ملکوں کے تعلقات نہایت مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں اور چین کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q1.jpg

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/Raheel-sharif1.jpg

سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے باہمی تعاون سے خطے میں استحکام آئے گا اور آزمائش کی گھڑی میں دونوں ممالک کی دوستی مزید مضبوط ہوگی جب کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کی مضبوطی کا اہم ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر تعاون پورے خطے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا اور ہم دونوں قوموں کو ترقی کرتا دیکھیں گے جب کہ یہ منصوبہ ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا اور اس منصوبے کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام بنادی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔