گوجرانوالہ میں موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 ستمبر 2015
لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے فوٹو: فائل

لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے فوٹو: فائل

گوجرانوالہ: رسول نگر کے قریب موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے رسول نگر میں 2 موٹر سائیکلیں تیزرفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئی ، حادثے کے وقت دونوں موٹر سائیکلوں پر 3،3 افراد سوار تھے۔

حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو مقامی لوگوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔
لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔