کراچی میں ایس ایچ او پریڈی اعجاز خواجہ کا ٹارگٹ کلر گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 7 اکتوبر 2015
ایس ایچ او پریڈی اعجازعلی خواجہ کورواں سال 16اپریل کو ڈیفنس میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا فوٹو: فائل

ایس ایچ او پریڈی اعجازعلی خواجہ کورواں سال 16اپریل کو ڈیفنس میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا فوٹو: فائل

 کراچی: اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے محمود آباد سے ایس ایچ او پریڈی اعجاز خواجہ میں میں ملوث ملزم وسیم عرف چھوٹا کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد میں اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی جانب سے کارروائی کی گئی،کارروائی میں ایس ایچ او پریڈی کےقتل کے الزام میں وسیم چھوٹا نامی ملزم گرفتار کر کے اس کے وبضے سے نائن ایم ایم پستول برآمد کرلیا ہے.

ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان کا کہنا ہے کہ ملزم وسیم عرف چھوٹا کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور یہ ایس ایچ او پریڈی پولیس اسٹیشن کے علاوہ دیگر افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہے، انہوں نے کہا کہ ملزم کے قبضے سے ملنے والے پستول کو فرانزک ٹیسٹ کے لئے بھجوایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایس ایچ او پریڈی اعجازعلی خواجہ کورواں سال 16اپریل کو ڈیفنس میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔