آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک  بدھ 25 نومبر 2015
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 148 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ فوٹو: فائل

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 148 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ فوٹو: فائل

آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق آزاد کمشیر، سوات اور مینگورہ سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 148 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں سے باہر آ گئ اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔ ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ خیبر پختونخوا اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آنے والے خوفناک زلزلے کے بعد سے ہی ہلکی نوعیت کے زلزلے آنے کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔