فیس بک کے بانی مارک زکر برگ صرف ایک دن میں دنیا کے چھٹے امیر ترین شخص بن گئے

ویب ڈیسک  جمعـء 29 جنوری 2016
عالمی منڈی میں بھاؤ تاؤ کے دوران زکر برگ کے ایک حصص میں چند سیکنڈز میں 109 اعشاریہ 11 ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ فوٹو؛ فائل

عالمی منڈی میں بھاؤ تاؤ کے دوران زکر برگ کے ایک حصص میں چند سیکنڈز میں 109 اعشاریہ 11 ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ فوٹو؛ فائل

نیویارک: سوشل میڈیا کی دنیا پر راج کرنے والے فیس بک کے بانی زکر برگ پر قسمت کی دیوی اس طرح مہربان ہوئی کہ ان کی دولت میں صرف چند گھنٹوں میں 2 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد وہ دنیا کے چھٹے دولت مند ترین شخص بن گیے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق  اسٹاک  ایکسچینج بند ہوتے وقت فیس بک کے اثاثوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا اور اب زکربرگ 47.6 ارب ڈالر کے بقدر اثاثوں کے مالک بن گئے ہیں یعنی ان کے اثاثوں میں یکلخت 15 فیصد کا غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹ میں زکربرگ کی دولت میں 4 ارب 850 ملین ڈالرز کا اضافہ ہونے کے بعد فیس بک کے مالک امریکا کے چوتھے اور دنیا کے چھٹے امیر ترین شخصیت بن گئے ہیں ۔  دولت مند شخصیات کی فہرست شائع کرنے والے جریدے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں بیٹی کی پیدائش پر اپنی دولت کا 99 فیصد فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے والے زکربرگ کی دولت میں گزشتہ  6 برسوں سے مسلسل  فی منٹ 232 ڈالرز کا اضافہ ہورہا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز عالمی منڈی میں بھاؤ تاؤ کے دوران زکر برگ کے ایک حصص میں چند سیکنڈز میں 109 اعشاریہ 11 ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد ان کی دولت میں لگ بھگ 5 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔ عالمی فاریکس ایکسچینج کے 3 کھرب 8 ارب اور 600 ملین ڈالرز کی خطیر رقم سے فیس بک کے بانی زکر برگ کی دولت 46 ارب 250 ملین ڈالرز تک جاپہنچی جو دنیا کے امیر ترین ساتویں انسان امریکی سائیٹ ویذر کمپنی اورکل کے بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاری ایسن کی دولت سے 2 ارب 500 ملین ڈالرز زیادہ ہے۔ الیسن کی کل دولت 43 ارب اور 600 ملین ڈالرز ہے جب کہ زکر برگ نے ریپبلیکن خزانے میں رقم دینے کے لیے جانے والے دو بھائیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2009 میں پہلی بار 400 دولت مند امریکیوں کی فہرست میں زکر برگ کا نام شائع کیا گیا تو اس وقت بھی ان کی دولت میں چند لمحوں میں 2 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوگیا تھا اور 6 سال میں ان کی دولت میں 44 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق مطابق زکر برگ کی دولت میں 7 ارب 333 ملین ڈالر سالانہ، ہرماہ 611 ملین، 20 ملین یومیہ اور 8 لاکھ 33 ہزار ڈالر فی گھنٹہ جب کہ 232 ڈالر فی منٹ اضافہ ہو رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔