سورج نے آج بھی تیور نہ بدلے، تربت اوررحیم یارخان کا پارہ 44 ڈگری تک پہنچ گیا

ویب ڈیسک  اتوار 26 جون 2016
مختلف شہروں میں صبح سے ہی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا - فوٹو؛ فائل

مختلف شہروں میں صبح سے ہی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا - فوٹو؛ فائل

اسلام ٰباد: ملک کے متعدد شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا جب کہ شہرقائد میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک کے بیشتر اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور مختلف شہروں میں صبح سے ہی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت، رحیم یارخان اور بھکر میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جب کہ بہاولنگر اور اوکاڑہ میں درجہ حرارت 43، ساہیوال، کوٹ ادو،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 42، بہاولپور،فیصل آباد،چھور، سکھر، خان پور، ملتان میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق نوابشاہ اور پنجگور کا درجہ حرارت 40 ، لیہ 39، لاڑکانہ 38، لاہور اور قصور 37، منڈی بہاؤ الدین ، پسنی ، منگلا 36، گوادر، سیالکوٹ 35، جیوانی اور کاکول میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب کراچی میں بھی گرمی کی لہر میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا اور محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن کے وقت شہرقائد کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب بھی 40 فیصد رہا جب کہ ماہرین نے سحر و افطار میں پانی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔