بورے والا: وزارت داخلہ کو دھمکی آمیزفون کرنے والا پٹرولنگ کانسٹیبل گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 25 نومبر 2012
طارق محمودبھٹی نے ساتھی کانسٹیبل محمد اسلم کو پھنسانے کیلئے اس کے کوائف پر سِم حاصل کی۔ فوٹو: ایکسپریس

طارق محمودبھٹی نے ساتھی کانسٹیبل محمد اسلم کو پھنسانے کیلئے اس کے کوائف پر سِم حاصل کی۔ فوٹو: ایکسپریس

بورےوالا: ساتھی کوپھنسانے کیلئے وزارت داخلہ کو دھمکی آمیزفون کرنے والے پٹرولنگ کانسٹیبل کو گرفتارکرلیا گیا۔

بورے والا کے نواحی علاقے زاہد آباد کالونی کے رہائشی پیٹرولنگ پولیس اہلکار طارق محمود بھٹی نے ساتھی کانسٹیبل محمد اسلم کو پھنسانے کیلئے اس کے کوائف پر سِم حاصل کی اور پھر وزارتِ داخلہ کو دھمکی آمیزفون کردیا۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ وزارتِ داخلہ کی عمارت کوبم سے اڑادے گا۔

دہشتگرد حملے کی دھمکی ملنےکے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے طارق محمود بھٹی کوگرفتارکرلیا۔ ملزم نے دوران حراست اعتراف جرم بھی کرلیا ۔ تاہم ملزم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ طارق کسی بھی تخربی کارروائی میں ملوث نہیں اس لئے وہ اپیل کرتے ہیں کہ کہ اسے معاف کردیا جائے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔