عزیربلوچ کو مسلسل عدالت پیش نہ کرنے پر فاضل جج برہم، اگلی سماعت میں ہرصورت پیش کرنے کا حکم

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 جولائی 2016
عزیر بلوچ کی طبیعت ٹھیک نہیں اس لئے عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا، پولیس کا مؤقف، فوٹو؛ فائل

عزیر بلوچ کی طبیعت ٹھیک نہیں اس لئے عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا، پولیس کا مؤقف، فوٹو؛ فائل

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم عزیربلوچ کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر آئندہ سماعت کے لئے ملزم کے خلاف پروڈکشن آرڈر جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے مرکزی کردارعزیر بلوچ کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔ مقدمے کی سماعت ملزم عزیر بلوچ  کے خلاف لیاری کے نبی بخش تھانے میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور بارودی مواد رکھنے سے متعلق تھی لیکن تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم عزیر بلوچ کو ناسازی طبیعت کے باعث پیش نہ کرنے کی معذرت کی گئی جس پرعدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

عدالت نے تفتیشی افسر کو عزیر بلوچ کے حوالے سے مکمل تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کردیا ہے تاکہ ملزم کو آئندہ سماعت میں عدالت کے روبرو لازمی پیش کیا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

واضح رہے کہ عزیر بلوچ کو گرفتاری کے بعد  90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کیا تھا اور اس کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔ جبکہ گزشتہ سماعت میں بھی تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ میں ملزم عزیر بلوچ کو عدالت میں پیش نہ کرنے کی وجہ کی طبعیت کی خرابی کا بتا کر معذرت کرلی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : غیرملکیوں کے شناختی کارڈ بنوا کرکروڑوں کمائے ، عزیر بلوچ کا انکشاف

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔