تاجر اغوا کیس؛ انسداد دہشتگردی کی عدالت کا عزیر بلوچ کو پیش کرنے کا حکم

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 اکتوبر 2016
جیل حكام كی جانب سے عزیر بلوچ كو پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ فوٹو؛ فائل

جیل حكام كی جانب سے عزیر بلوچ كو پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ فوٹو؛ فائل

كراچی : انسداد دہشت گردی كی عدالت نے لیاری گینگ وار كے سرغنہ عزیر بلوچ كوعدالت میں طلب كرلیا ہے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں لیاری گینگ وار كے سرغنہ عزیر بلوچ كے خلاف تاجر اغوا كے مقدمے كی سماعت كے موقع پر جیل حكام كی جانب سے عزیر بلوچ كو عدالت میں پیش نہیں كیا گیا جس پر فاضل عدالت نے جیل حكام پر برہمی كا اظہار كیا اور آئندہ سماعت پر ملزم كو عدالت میں پیش كرنے كا حكم دیا۔

ملزم پر الزام ہے كہ اس نے جولائی 2009 میں بلوچستان كے تاجر عبدالصمد كو اغوا كركے 10لاكھہ روپے تاوان طلب كیا تھا اور تاوان كی رقم نہ ملنے پر تاجر كو قتل كردیا تھا۔ عدالت نے مقدمے میں 2 ملزمان اسلم بلوچ اور نعیم بلوچ كو اشتہاری قرار دے كر ان كی جائیداد ضبط كرنا كا حكم بھی دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔