- چار ماہ سے اسرائیل میں قید الشفا اسپتال کے معروف ڈاکٹر عدنان جاں بحق
- لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کو دگنا کردیا گیا
- حافظ نعیم سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت
- شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار
- پی ایس ایل2025؛ پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں
- پی ایس ایل2025 کب ہوگا؟ اگلے ایڈیشن کیلئے نئی ونڈو کی تاریخیں سامنے آگئیں
- سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
- قطر امریکی دباؤ پر حماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پر تیار ہوگیا، اسرائیلی میڈیا
- کراچی؛ پیپلزبس سروس میں اسمارٹ کارڈ سے ادائیگی کا نظام متعارف
- محسن نقوی کی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
- پولیس کی زمینوں پر پیٹرول پمپ، دکانیں، فلیٹ اور دفاتر کی تعمیر کا انکشاف
- ضبط کی جانیوالی اسمگل گاڑیوں کی کم قیمت پر نیلامی کا انکشاف
- 9 ماہ میں 6.899 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول
- پاکستان کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں، عالمی بینک
- کینیڈا میں خالصتان رہنما ہردیپ کے قتل میں ملوث 3 بھارتی گرفتار
- سمیں بلاک کرنے میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- پی آئی اے کی خریداری میں مقامی سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی
- شعبۂ صحت میں پاکستان کا اعزاز، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں میں شامل
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ کوچنگ اسٹاف کا اعلان ہوگیا
- ایف بی آر کا وصولیوں کیلیے جامع حکمت عملی وضع کرنیکا فیصلہ
راولپنڈی میں پولیس حراست میں ہلاک نوجوان کے ورثا کا تھانے پر دھاوا، اہلکار فرار
راولپنڈی: پولیس حراست میں ہلاک نوجوان کے مشتعل لواحقین نے احتجاجاً تھانے پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی جبکہ پولیس اہلکار جان بچانے کے لیے تھانہ چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
راولپنڈی میں تھانہ گنج منڈی پولیس کے مبینہ تشدد سے 23 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مشتعل افراد نے تھانے پر حملہ کردیا۔ لواحقین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور تھانے میں گھس کر توڑ پھوڑ کی تو پولیس اہلکار جان بچانے کے لیے موقع سے غائب ہوگئے۔
پولیس کی بھاری نفری تھانہ گنج منڈی پہنچی اور صورت حال کو کنٹرول کیا جس کے بعد پولیس اور اہل خانہ کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے۔ جس کے نتیجے میں ریحان کی ہلاکت میں ملوث اے ایس آئی سمیت تین اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے جب کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
مطالبات منظور ہونے کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔ ڈی ایس پی سٹی فرحان اسلم کے مطابق مقتول ریحان عادی مجرم تھا اور اس کے خلاف چوری، منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے ہلاک نوجوان ریحان کے خلاف منشیات فروشی کا ایک اور مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔
لواحقین نے الزام لگایا کہ ریحان کی ہلاکت کے بعد پولیس نے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کے لیے مقدمہ درج کیا۔ پولیس اہلکار ہمارے بیٹے کی لاش بھی نہیں دے رہے اور مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔ بھائی عمران نے الزام لگایا کہ ریحان کو پولیس رات کو تھانے لے گئی اور تشدد کرکے قتل کردیا، میرا بھائی منشیات کا عادی ضرور تھا لیکن منشیات فروش نہیں تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔